پ*فلم’’محافظ‘‘کا کیمرہ کلوز،جلد سرکٹ میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی

اتوار 7 جولائی 2019 19:20

ذ*لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان مصنف وہدائیتکار باسوچودھری کی فلم ’’محافظ‘‘کا کیمرہ کلوزکردیا گیا،فلم کے آخری سپیل کی عکسبندی گزشتہ روزشرق پورمیں کی گئی جس میں اداکارہ سحرملک اور سبطین عامرگوندل نے اپنا کام عکسبندکروایا،فلم کی دیگرکاسٹ میں سحرملک،سبطین عامرگوندل،نوازبٹ،سمیتا شاہ،ذوالفقارعلی،مہراخترخان،خرم جانوبابا،پارہ بٹ اورباسوچودھری زندگی کے بہت ہی یادگارکردارمیں جلوہ گرہورہے ہیں۔فلم کوجلدہی سرکٹ میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :