عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی منائی گئی،

دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد

پیر 8 جولائی 2019 15:44

عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی منائی گئی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2019ء) عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی پیر کومنائی گئی۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ عبدالستارایدھی نے 1951ء میں کراچی کے قدیم شہری علاقے کھارادر میں ایک چھوٹی ڈسپنسری کے قیام سے سماجی خدمات کاسلسلہ شروع کیا جسے بعد میں توسیع دیتے ہوئے انہوں نے ایدھی فائونڈیشن قائم کی۔

(جاری ہے)

عبدالستارایدھی نے نہ صرف انسانی فلاح وبہبود بلکہ ملک بھرمیں جانوروں کیلئے بھی کئی ادارے قائم کئے جواٴْن کی اہلیہ اور بیٹے کی سرپرستی میں کام کررہے ہیں۔ وہ یکم جنوری 1928 کو پیدا ہوئے۔ قوم نے عبدالستارایدھی کی تیسری برسی کے موقع پراٴْن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400 سے زائد مراکز کام کررہے ہیں۔1997 ء میں گینزبک آف ورلڈکے مطابق ایدھی فائونڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی سروس ہے۔ عبدالستارایدھی طویل علالت کے بعد 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔