گلوکارہ سپناچودھری کابھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان

بی جے پی کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کے موقع پر منعقدہ بڑی تقریب میں پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور رکنیت فارم بھی بھرا

پیر 8 جولائی 2019 23:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2019ء) ہندوستانی ریاست ہریانہ کی مشہور رقاصہ اور گلوکارہ سپناچودھری نے انڈیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ،سپنا چودھری نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان ایک بڑی تقریب میں کیا جس میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سمیت بی جے پی کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستان کی مشہور ڈانسر اور گلوکارہ سپنا چودھری سوشل میڈیا میں اپنی ایک خاص پہچان رکھتی ہیں اور اپنے ہوشربا ڈانس اور ٹھکموں سے پورے ایشا میں شہرت رکھتی ہیں نے سیاسی میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے ۔سپنا چودھری نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اپنا مسکن قرار دیتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی سرپرستی میں میدان سیاست میں قدم رکھ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بی جے پی کی ملک گیر رکنیت سازی مہم کے موقع پر منعقدہ بڑی تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور رکنیت فارم بھی بھرا ۔اس تقریب میں بی جے پی کے نائب صدر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان،جنرل سیکریٹری رام لال،شیام جاجو،مرکزی وزیر ہرش وردھن اور بی جے پی دہلی کے صدر سمیت دیگر سینئر لیڈر اور بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے۔