امریکہ جوہری مسئلے کی بناء پر ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی بناء پر واشنگٹن نے یکطرفہ فیصلے بھی کئے ہیں، چین

منگل 9 جولائی 2019 11:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ جوہری مسئلے کی بناء پر ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی بناء پر واشنگٹن نے یکطرفہ فیصلے بھی کئے ہیں۔

(جاری ہے)

فرانس پریس کے مطابق چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے بیجنگ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے نہ صرف یہ کہ ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر باہر نکلنے کا فیصلہ کیا بلکہ وہ یکطرفہ پابندیاں بھی لگا رہے ہیں تاکہ ایران اور دیگر فریق ملکوں کو ایٹمی معاہدے پر عمل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

اس ترجمان نے کہا کہ حقائق گواہ ہیں کہ خودپسندی عالمی سطح پر ایک ناسور بن چکی ہے جس کے نتیجے میں بہت سے مسائل اور بڑے بڑے بحران پیدا ہو رہے ہیں۔گنگ شوانگ نے کہا کہ امریکا کو بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنا چاہئے اور کسی بھی طرح کے مسائل و مشکلات کے حل کے لیے سیاسی و سفارتی طریقے پر کوششیں کرنا چاہیں۔