شمالی کوریائی امور پر مذاکرات کے لیے خصوصی امریکی ایلچی یورپ روانہ

منگل 9 جولائی 2019 11:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شمالی کوریائی امور، اسٹیفن بیگٴْن واشنگٹن سے بیلجئم اور جرمنی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی ا سلحے کو ختم کرنے کی امریکی کاوشوں کے بارے میں یورپی حکام کوبریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کے روز تک جناب بیگٴْن پہلے برسلز اور پھر برلن جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جناب بیگٴْن، جزیرہ نما کوریا میں امن اور سلامتی کے لئے جنوبی کوریا کیخصوصی ایلچی لی دو ہوٴْن سے بھی ملاقات کریں گے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اٴْن نے دو سے تین ہفتوں میں مذاکرات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکہ کا وسط جولائی میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔