متحدہ عرب امارات کے شہر یوں کو زیبرا کراسنگ استعمال نہ کرنے پر بھاری جرمانہ ہوگا

منگل 9 جولائی 2019 15:00

ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2019ء) متحدہ عرب امارات میں پولیس ان دنوں پیدل چلنے والے صارفین کو ٹریفک قوانین کے راہنما اصولوں کے بارے میں اگاہی فراہم کر رہی ہے کے کب اورکیسے زیبرا کراسنگ استعمال کرنا ہے۔ابوظہبی پولیس نے ڈارئیورز خضرات کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ بھی پیدل چلنے والوں کی زندگی بچانے کے لیے اپنا فرض ادا کریں اور اُن مقرر کردہ علاقوں میں سے محفوظ طریقے سے روڈ کو عبور کرنے دیا جائے۔

۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی چلانے والے کو 500 درہم کا جرمانہ ہوگا اگر وہ مقرر کردہ 6پواینٹس پر پیدل چلنے والوں کو زیبرا کراسنگ کرتے وقت راستہ نہ دیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ صرف گاڑی چلانے والے کے لیے نہیں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی ہے روڈ کو غیر محفوظ طریقے سے بھاگ کر سڑک عبور کرنے اورمحتلف علاقوں میں موجود انڈر پاسز ، پُل او ر زیبرا کراسنگ استعمال نہ کرنے والے شہریوں کو بھی 500 درہم جرمانہ ہوگا۔ یہ جرمانہ سال2017 کے مقابلے میں 100 درہم زیادہ ہے۔ سال2017 کے دوران تقریبا 50,000 کے قریب پیدل چلنے والوں کو جرمانہ ہوچکا ہے۔