پاکستانی فلم ’’موٹرسائیکل گرل‘‘ کیلی فورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں دکھائی جائیگی

فیسٹیول 3جولائی سے 4ستمبر تک جاری رہے گا ،دنیا بھر کی 10فلموں کی سکریننگ کی جائے گی

منگل 9 جولائی 2019 23:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2019ء) پاکستانی فلم ’’موٹرسائیکل گرل‘‘ کیلی فورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی میں دکھائی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2018ئ میں ریلیز کی گئی زینت عرفان کی سوانح عمری پر مبنی فلم ’’موٹرسائیکل گرل‘‘ کی سکریننگ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے سالانہ سٹینفورڈ گلوبل سٹڈیز سمر فلم فیسٹیول میں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

فیسٹیول 3جولائی سے 4ستمبر تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر کی 10فلموں کی سکریننگ کی جائے گی جس میں پاکستانی فلم’’موٹرسائیکل گرل‘‘ بھی شامل ہے۔ فلم کی کہانی موٹر سائیکلسٹ زینت عرفان پر مبنی ہے جس نے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں اکیلے موٹرسائیکل پر سفر کیا، فلم کے ہدایت کار ،پروڈیوسر اور سکرین پلے عدنان سرور ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں سوہائے علی ابڑو، علی کاظمی، سرمد کھوسٹ، ثمینہ پیرزادہ اور شمیم حلالے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :