اوپن یونیورسٹی نے اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی اور سی ٹی کے نتائج کا اعلان کر دیا

بدھ 10 جولائی 2019 16:15

اوپن یونیورسٹی نے اے ٹی ٹی سی، پی ٹی سی اور سی ٹی کے نتائج کا اعلان کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2018ء میں پیش کئے گئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز ) اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی اور سی ٹی( کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات میں شریک تمام امیدواروں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر فراہم کر دیئے ہیں۔ میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان اگلے ہفتہ کے دوران کیا جائے گا جبکہ ایف اے ،ْ بی اے اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کے اعلانات بھی جلد متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے نتائج کا اعلان کرنے کیلئے ایک ٹائم فریم دیا ہے اور شعبہ امتحانات نے ہدف کے حصول کیلئے نتائج مرتب کرنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں سمسٹرخزاں 2019ء کے داخلے 15 جولائی سے شروع ہوں گے۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسز اور رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جا سکیں گے۔ پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی 15 جولائی سے دستیاب ہوں گے۔