Live Updates

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت لشمینیا کی ادویات فراہم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا

بدھ 10 جولائی 2019 16:58

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت لشمینیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت وزارت قومی صحت میں عالمی ادارہ صحت کی طرف سے لشمینیا کی ادویات فراہم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں جلد کی بیماری موجود ہے۔

قومی ہیلتھ ٹاسک فورس نے ہدایت کی تھی کہ لشمینیا بیماری کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیح ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس سلسلہ میں تین ہفتے قبل اجلاس بلایا تھا جس میں لشمینیا کی بیماری کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فیصلے کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر عالمی ادارہ صحت سے ادویات حاصل کی جائیں گی اور آئندہ کیلئے پاکستان میں لوکل مینوفیکچرز کی ادویات کی تیاری کے حوالہ سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ لشمینیا کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ عالمی ادارہ صحت نے لشمینیا کی دوائی 30 ہزار خوراکیں فراہم کی ہیں، اس ادارے کی جانب سے پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا نے ادویات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے حوالہ کیں۔

یہ ادویات فوری طور پر محکمہ صحت خیبرپختونخوا اور محکمہ صحت بلوچستان کو بھجوائی جا رہی ہیں، مزید 35 ہزار خوراکیں جلد بھجوائی جائیں گی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں لشمینیا کی ادویات کی صلاحیت رکھنے والی دوا ساز کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ اس حوالہ سے ملکی ضرورت پوری کی جا سکیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات