موتیاکی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت

جمعہ 12 جولائی 2019 15:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) :محکمہ زراعت کے ترجمان نے موتیاکی بہتر پیداوار حاصل کرنے کے لئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ موتیاکو پھولوں میں نہایت اہم مقام حاصل ہے اور یہ ایک سدا بہار جھاڑی نما پودے پر پیدا ہوتا ہے لہٰذا اگر اسے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جائے تو اس کی بڑھوتری بھی بہتر ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ مناسب آبپاشی سے بہترین خوشبو کے حامل سفید رنگ کے موتیاکے پھول کا سائز بھی دو گنا ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں ہر سال وسیع پیمانے پر موتیاکے خوشبودار پھولوں سے تیل نکال کر اسے عطریات بنانے کیلئے استعمال کیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ موتیاکو کاشت کے بعد ابتدائی مراحل میں بڑھوتری کیلئے پانی کی کافی مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے موسم گرما کی شدت کے باعث اسے پانی کی کمی نہیں آنے دینی چاہئیے ۔ انہوں نے کہاکہ پانی دیتے وقت اگر کھادوں کا متوازن و متناسب استعمال کیاجائے تو موتیاکی مزید بہتر پیداوار کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :