چاقوؤں کے 23 وار سہنے والی خدیجہ صدیقی بیرسٹر بن گئیں

خدیجہ پر حملہ کرنے والے ساتھی طالب علم شاہ حسین سلاخوں کے پیچھے،خدیجہ صدیقی نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظلم کو شکست دی اور اپنا خواب دنیا کو پورا کر دکھایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 12 جولائی 2019 15:26

چاقوؤں کے 23 وار سہنے والی خدیجہ صدیقی بیرسٹر بن گئیں
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی 2019ء) : لاہور میں چاقوؤں کے حملے سے زخمی ہونے والی خدیجہ صدیقی نے لندن سے وکالت میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔خدیجہ صدیقی نے اعلیٰ گریڈ کے ساتھ بیرسٹر بن گئی ہیں جب کہ ان پر حملہ کرنے والے ساتھی طالب علم شاہ حسین ابھی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپنے جسم پر 23 چاقوں کے وار سہنے والی خدیجہ صدیقی نے سٹی لاء سکول سے اپنی بار کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔

وہ 12 امتحانات پاس کرنے کے بعد اب باقاعدہ طور پر بیرسٹر بن گئی ہیں۔خدیجہ صدیقی نے اوورآل بہت اچھے گریڈز حاصل کیے۔خدیجہ صدیقی کو یہڈگری رواں سال اکتوبر میں دی جائے گی جس کی تقریب لنکنزان میں ہوئی گی۔خدیجہ صدیقی نے اپنی ڈگری لا ڈگری بلیک سٹون سکول آج لا یونیورسٹی آف لندن سے مکمل کی ۔

(جاری ہے)

وہ 2018 میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے برطانیہ آئیں تھیں۔

خدیجہ صدیقی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔یہاں مجھے دنیا بھر کے لوگوں سے ملنے کا موقع ملا۔خدیجہ صدیقی پاکستان جا کر قانون کی پریکٹس کرنے کی خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ 3 مئی 2016 کو لاہور میں خدیجہ صدیقی کے ہم جماعت لڑکے شاہ حسین نامی نوجوان نے خدیجہ صدیقی کے پر چھریوں کے 23وار کرکے شدید زخمی کر دیا تھا۔خدیجہ صدیقی نے شاہ حسین کی بریت کے خلاف اپنے حق کے لیے عدالتی جنگ لڑی۔

جس کے بعدکچھ عرصہ قبل سپریم کورٹ نے ملزم کی رہائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے 19 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔۔ملزم شاہ حسین، ایڈووکیٹ تنویر ہاشمی کا بیٹا ہے جس کے خلاف اقدام قتل کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔کیس کی سماعت کے بعد مجسٹریٹ کورٹ نے شاہ حسین کو 7 سال قید کی سزا سنائی، جس کے خلاف انہوں نے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

شاہ حسین بخاری کی درخواست پر سیشن کورٹ نے مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے دی گئی 7 سال کی سزا کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔بعدازاں خدیجہ صدیقی کوزخمی کرنے کے ملزم شاہ حسین کو لاہور ہائیکورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ فیصلہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ صدیقی نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں جس نے اس مقام پر پہنچایا۔ خدیجہ صدیقی نے کہاکہ آج عورت کی جیت ہوئی،یہ فیصلہ ملک بھر کی خواتین کیلئے پیغام ہے کہ حق کیلئے آواز اٹھانے پر انصاف ضرور ملے گا۔خدیجہ صدیقی نے کہا کہ میڈیا کا بہت شکریہ جنہوں اس کیس کو لمحہ بہ لمحہ کور کیا۔ خدیجہ صدیقی نے کہاکہ آج ایک مثال قائم ہوئی ہے۔