سابق حکومت کی جھوٹ اور اقربا پروری کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا گیا ہے،

موجودہ حکومت معاشرے کی حقیقی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، حلقے میں پینے کے پانی کی وافر فراہمی کیلئے درجنوں نئے ٹیوب ویلوںکی تعمیر، سیوریج لائنوں کی تنصیب اور نکاسی آب کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کی سیاسی کارکنا ن، عمائدین علاقہ اور شہریوں سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 12 جولائی 2019 18:45

سابق حکومت کی جھوٹ اور اقربا پروری کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) صوبائی وزیر برائے کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی جھوٹ اور اقربا پروری کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا گیا ہے، موجودہ حکومت معاشرے کی حقیقی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، حلقے میں پینے کے پانی کی وافر فراہمی کیلئے درجنوں نئے ٹیوب ویلوںکی تعمیر، سیوریج لائنوں کی تنصیب اور نکاسی آب کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے حلقے کی سیاسی قیادت، سیاسی کارکنا ن، عمائدین علاقہ اور شہریوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے بڑے نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو موسم برسات میں کسی قسم کی ہنگامی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سابق دور حکومت میں بری طرح نظر انداز کی گئی حلقے کی یونین کونسلز بالخصوص شکریال میں سوئی گیس لائنوں کی تنصیب، ٹیوب ویلوں کی تعمیر کے بعد باقی ماندہ تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔

صوبائی وزیر نے مقامی قیادت سے حلقے میں پینے کے پانی کی فراہمی، سیوریج لائنوں کی تنصیب، نالو ںکی صفائی، صحت کارڈ ز کی تقسیم سمیت دیگر عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت بارے دریافت کیا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق حکومت کی جھوٹ، منافقت، اقربا پروری اور شوبازی کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔

صوبائی وزیر نے مسائل کے حل کے لئے آنے والے سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر کو اس موقع پر بتایا گیا کہ حلقے کی تقریبا تمام یونین کونسلز میں نئے ٹیوب ویلوں کی تعمیر، برساتی نالوں کی صفائی، سیوریج لائنوں، سٹریٹ لائٹوں کی تنصیب سمیت دیگر اہم ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ حلقے میں چھ ہزار سے زائد مستحقین کو صحت انصاف کارڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں اور نئے مستحقین کی رجسٹریشن کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسی جوش و ولولے اور ملی جذبے سے شہریو ںکی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔