نواز شریف کی سزا ختم ہو سکتی ہے ۔ حامد میر

ارشد ملک جج صاحبان کو اپنے جوابات سے مطمئن نہیں کر پائے،عدلیہ نے ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا،نواز شریف کا فیصلہ اب متنازع ہو گیا ہے اس لیے انہیں قانونی راستہ اختیار کرنا چاہئیے۔ حامد میر کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 13 جولائی 2019 11:55

نواز شریف کی سزا ختم ہو سکتی ہے ۔ حامد میر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جولائی 2019ء) : معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سزا ختم ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئیر صحافی حامد میر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ کو بچایا ہے۔یہ فیصلہ بلکل ٹھیک کیا گیا اور اس کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ بھی نہیں تھا۔

حامد میر نے کہا کہ پچھلے دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے ساتھ ارشد ملک کی جو ملاقاتیں ہوئیں۔تو ان ملاقاتوں میں ارشد ملک اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کو مطمئن نہیں کر پائے تھے۔حامد میر نے مزید کہا کہ ارشد ملک کے جوابات سے معزز جج صاحبان مطمئن نہیں ہوئے،حکومت نے اپنے طور پر اس معاملے کی کچھ انکوائری کی تھی تاہم حکومت نے اس معاملے میں مداخلت نہیں کی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی عدلیہ آزاد ہےکوئی ایک جج پورے عدالتی نظام کی ترجمانی نہیں کرتا۔عدلیہ نے ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا۔ارشد ملک سے متعلق اور بھی ویڈیوز موجود ہیں،کچھ پاکستان کی اور کچھ پاکستان سے باہر کی ہیں۔ان ویڈیوز کہ ٹائمنگز کو دیکھنا ہو گا،اس کے ساتھ مقدمات کی سماعت کی تاریخ بھی دیکھنی ہو گی۔اب ن لیگ کو چاہئیے کہ باقی ویڈیوز نہ تو میڈیا کے سامنے پیش کریں اور نہ ہی بین الاقوامی میڈیا کے سامنے،جج ارشد ملک کے فیصلوں کو ریورس کرنے کے لیے درخواست دائر کریں اور یہ ویڈیوز عدالت میں پیش کریں۔

نواز شریف کا فیصلہ اب متنازع ہو گیا ہے اس لیے انہیں قانونی راستہ اختیار کرنا چاہئیے۔حامد میر نے مزید کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق ارشد ملک نے چند ماہ پہلے رمضان کے مہینے میں (مئی 2019ء) ن لیگ کی اہم شخصیات سے رابطے کیے۔اس کے بعد ارشد ملک پاکستانسے باہر جا کر شریف خاندان کے اہم فرد سے ملے۔ارشد ملک نے وہاں پر ڈیل کرنے کی کوشش کی۔حامد میر نے کہا شریف خاندان میں سے کسی نے کیا ارشد ملک کو رشوت کی پیشکش کرنی ہے بلکہ انہوں نے خود ڈیل کرنے کی کوشش کی،حامد میر نے کہا کہ ارشد ملک کی ساری گفتگو ریکارڈڈ ہے اور اس کی ویڈیو بھی موجود ہے۔

جب وہ ویڈیوز عدالت میں پیش کی جائیں گی تو ارشد ملک کا موقف بلکل غلط ثابت ہو جائے گا اور ان کی پریس ریلیز کی دھجیاں بکھر جائیں گے،حامد میر نے کہا کہ میرے خیال سے ارشد ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئیے۔ کیونکہ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ میں فیملی کے ہمراہ باہر چلا جاؤں گا اور پھر انہوں نے باہر جا کر ڈیل کرنے کی کوشش کی۔