mیمن میں حماس کے ایک کارکن کو دھوکے سے شہید کردیا گیا

اتوار 14 جولائی 2019 20:45

۵ مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2019ء) یمن میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ایک کارکن 36 سالہ سلیم احمد معروف کو دھوکے کے ساتھ شہید کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سلیم احمد معروف کو مارب گورنری میں ایک چیک پوسٹ پر گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں اس کی شہادت واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حماس نے یمن میں اپنے کارکن کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس نے یمنی حکومت پر زور دیا کہ وہ جماعت کے کارکن کے وحشیانہ قتل کا نوٹس لے اور قاتلو کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔یمن میں شہید ہونے والے فلسطینی کا تعلق غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس سے ہے۔ اس کی شہادت پر علاقے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :