صدف کنول،فیروز خان، نووین وقار اور آمنہ الیاس نے بھی ’’بوٹل کیپ چیلنج‘‘ قبول کر کے وڈیو جاری کر دیں

پیر 15 جولائی 2019 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے بعد صدف کنول،فیروز خان، نووین وقار اور آمنہ الیاس نے بھی ’’بوٹل کیپ چیلنج‘‘ قبول کر کے وڈیو جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق ان دنوں دنیا بھر میں بوٹل کیپ چیلنج کی دھوم ہے جسے ہالی وڈ ،بالی وڈ اور اب لالی وڈ کی بھی متعدد شخصیات نے قبول کیا ہے۔ پاکستان میں سب سے پہلے یہ چیلنج مہوش حیات نے قبول کر کے وڈیو شیئر کی اس کے بعد صدف کنول،فیروز خان، نووین وقار اور آمنہ الیاس نے بھی چیلنج قبول کرتے ہوئے بنائی گئی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :