عوامی تقریبات میں مرکل کی کپکپاہٹ سے جرمن شہری پریشان

کیا چانسلر انجیلا مرکل بہت زیادہ سفر کرتی ہیں جرمن اخبار نے سوال اٹھا دیا

پیر 15 جولائی 2019 16:55

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) کیا جرمن چانسلر انجیلا مرکل بہت زیادہ سفر کرتی ہیں یہ سوال جرمن اخبار نے اپنی حالیہ اشاعت میں اٹھایا۔ اس سوال کا پس منظر حالیہ چند ہفتوں کے دوران جرمن رہنما کا تین مرتبہ شدید کپکپی کے بعد گیارہ جولائی کھڑے رہنے کے بجائے بیٹھ کر ایک تقریب میں شرکت تھا، جس نے جرمن شہریوں کو اپنی سربراہ مملکت کی صحت کے بارے میں فکر مند کیا۔

(جاری ہے)

جرمن رہنما کو مختلف تقریبات میں کھڑے رہنے کے دوران کپکپاہٹ کے دوروں نے جرمنوں کے اوسان خطا کر دیے۔ اہالیاں جرمنی انجیلا مرکل کو غیر مستحکم دنیا میں مضبوط عزم وحوصلے کا پہاڑ سمجھتے ہیں۔ اسی لئے انھوں نے مرکل کی صحت سے متعلق فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے سوال کیا ہے آیا بھاری مصروفیات مرکل کے لیے سزا بنتی جا رہی ہیں۔انجیلا مرکل 2005 سے جرمنی پر حکومت کر رہی ہیں۔ فی زمانہ کسی بھی مغربی جمہوریت میں وہ سب سے زیادہ حکومت کرنے والی سیاسی رہنما ہیں۔ وہ دو ہزار اکیس میں ہونے والے وفاقی پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنا عہدہ چھوڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔