بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1000روپے مہنگاہوگیا

پیر 15 جولائی 2019 19:40

بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2019ء) بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکااضافہ، جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1000روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں8ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1408ڈالر سے بڑھ کر1416ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں1000روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں858روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت81600روپے سے بڑھ کر82600روپے اوردس گرام سونے کی قیمت69942روپے سے بڑھ کر70800روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ پیرکو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے پرمستحکم رہی۔