صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کی

امریکا میں برطانوی سفیر کا خفیہ خط میں انکشاف

پیر 15 جولائی 2019 20:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) امریکا میں برطانیہ کے سابق سفیر کی جانب سے لکھے جانے والے ایک خفیہ خط میں کہا گیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ نے ذاتی وجوہات کی بنائ بر ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے سے خود کو الگ کیا۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے لیے لکھے اس خفیہ خط میں برطانوی سفیر نے لکھا تھا کہ ٹرمپ نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو اشتعال دلانے کے لیے ایٹمی معاہدے کو پھاڑا اور سابق برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن بھی اپنے امریکی ہم منصب کو اس معاہدے بارے قائل نہ کرسکے۔

یہ خط مئی 2018 ئ میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی دورہ واشگٹن سے واپسی کے چند گھنٹے کے بعد لکھا گیا تھا جو ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے امریکا گئے تھے۔برطانیہ کے سابق سفیر نے وائٹ ہاؤس کے اندرونی اختلافات کو خنجر بازی قرار دیا تھا۔رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی سفیر پر لفظی حملے تیز کر دیئے تھے اور آخر کار انہیں اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا۔