دھونی کی 2 لڑکیوں کے ساتھ تصویر کا بھارت کی ہار سے کیا تعلق ہے ؟بڑا انکشاف

نیوزی لینڈ کےخلاف میچ دھونی نے ٹوٹے انگوٹھے کےساتھ کھیلا تھا جسکی وجہ سے بھارت کو شکست ہوئی:شائقین

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 15 جولائی 2019 19:59

دھونی کی 2 لڑکیوں کے ساتھ تصویر کا بھارت کی ہار سے کیا تعلق ہے ؟بڑا انکشاف
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2019ء) بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا جس میں اسے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ بھارت میں اب تک شکست کی وجوہات پر بحث ہو رہی ہے اور اب بھارتی بلے باز مہندر سنگھ دھونی کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جس نے اس بحث کا رخ موڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر مہندر سنگھ دھونی کی دو خواتین مداحوں نے بنائی ہے۔

تصویر میں وہ دونوں بھی دھونی کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔اس تصویر میں مہندر سنگھ دھونی کے ایک انگوٹھے پر پٹی موجود ہوتی ہے۔ اس پٹی کو دیکھ کر لوگ کہہ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ دھونی نے اس ٹوٹے ہوئے انگوٹھے کے ساتھ کھیلا تھا جس کی وجہ سے بھارت کو میچ میں شکست ہوئی۔ اس تصویر پر کمنٹس میں ایک شخص کا کہنا تھا کہ ”اس میچ میں دھونی کے کھیلنے کا انداز دیکھ کر ہی لگ رہا تھا کہ انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہے۔

(جاری ہے)

اب سمجھ آیا کہ بھارت میچ کیوں ہارا تھا۔“ واضح رہے آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹیم انڈیا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہار پر ایک نیوز چینل کے ٹویٹ کہ ٹیم انڈیا کی ہار کا ذمہ دار کون ہے، کے رد عمل میں جموں کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کی شکست کی ذمہ داری پنڈت نہرو کے سر نہ تھوپی جائے۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نیوز چینل کے متذکرہ ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’تم نہرو کو بھول گئے، ابھی ٹیم انڈیا کی گاڑی میدان میں ہی ہے کہ آپ نے میچ ہارنے کے لئے قصوروار کی تلاش شروع کی۔ وہ اجتماعی طور پر میچ جیتتے بھی ہیں اور اسی طرح ہار بھی جاتے ہیں‘۔