دشمن ڈرون کے ٹکڑے خمیس مشیط کی رہائشی عمارت پر جا گرے،عرب اتحاد

کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی،ترجمان کی گفتگو

منگل 16 جولائی 2019 11:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) سعودی عرب کے محکمہ دفاع کے حکام نے یمن سرحد کے ساتھ جنوب مغربی علاقے خمیس مشیط کی فضاء میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے اڑائے گئے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ دفاع کے حکام نے یمن کی سرحد سے متصل علاقے خمیس مشیط میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں دو مسلح ڈرون طیارے مار گرائے، تاہم اس کارروائی کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوںً کی طرف سے ڈرون طیاروں کی مدد سے خمیس مشیط میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایران نواز حوثیوں کے دونوں ڈرون طیارے فضاء ہی میں تباہ کر دیے گئے۔ تباہ ہونے والے ایک طیارے کے ٹکڑے شہری آبادی پر گرے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا سعودی عرب کے اندر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے، اہم تنصیبات کو تباہ کرنے اور شہریوں کی جانوں کو خطرے میںڈالنے پالیسی پرعمل پیرا ہے جب کہ عرب اتحادی فوج اور سعودی محکمہ دفاع حوثیوں کی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار ہے۔