چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اپنے اپنے سینیٹرز کی تعداد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، امیر حیدر ہوتی

منگل 16 جولائی 2019 17:06

چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اپوزیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2019ء) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و رکن قومی اسمبلی امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اپنے اپنے سینیٹرز کی تعداد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، اپوزیشن جماعتوں کی چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالہ سے ادارے نے بھی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیراعلیٰ ڈی ایف آئی ڈی کے ساتھ خیبرپختونخوا میں کچھ منصوبوں پر کام کیا ہے ان کے فنڈز کو چوری کرنا ناممکن ہے، جس طرح اخبار میں الزام لگایا گیا ہے، اس حوالہ سے وسیع تحقیقات ہونی چاہئیں۔