امریکہ :11سالہ بچی کا آئی فون اس کے ہاتھوں میں پھٹ گیا

منگل 16 جولائی 2019 23:07

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) امریکہ میں ایک 11 سالہ بچی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا آئی فون اس کے ہاتھوں میں پھٹ گیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے بیکرفیلڈ سے تعلق رکھنے والی کائیلا راموس اپنی بہن کے کمرے میں آئی فون 6 پر کھیل رہی تھی جب اس نے ڈیوائس میں چنگاریاں نکلتی ہوئی دیکھیں۔بچی نے بتایا 'میں بیٹھی ہوئی تھی اور میرا فون میرے ہاتھ میں تھا، جب میں نے اس میں ہر جگہ سے چنگاریاں نکلتی ہوئی دیکھیں اور اسے کمبل پر پھینک دیا'۔

(جاری ہے)

کائیلا راموس نے بتایا کہ اس دھماکے سے اس کا ہاتھ معمولی جل گیا مگر بہت زیادہ چوٹ نہیں آئی، تاہم آئی فون اور کمبل مکمل طور پر جل گئے۔بچی کی ماں ماریہ اداتہ کا کہنا تھا کہ ایپل کی جانب سے واقعے کی تحقیقات ہورہی ہے اور کمپنی نے بیٹی کو نیا فون بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔ماریہ کا کہنا تھا کہ اس دھماکے کی ممکنہ وجہ ڈیوائس کو بہت زیادہ چارج کرنا تھا۔بیان کے مطابق ان وجوہات میں تھرڈ پارٹی ایپل پراڈکٹس جیسے چارجنگ کیبل کا استعمال یا ایسی کمپنی سے آئی فون کی مرمت کرانا جو ایپل کی منظور کردہ نہ ہو۔آئی فون میں اس طرح آگ لگنے یا پھٹنے کے واقعات بہت کم سامنے آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :