بلوچستان ہائی کورٹ میں ای کورٹ کے تحت دوسرے روز پانچ کیسز کی سماعت کی گئی

بدھ 17 جولائی 2019 00:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں ای کورٹ کے تحت دوسرے روز پانچ کیسز کی سماعت کی گئی تفصیلا ت کے مطابق منگل کو ای کورٹ میں دوسرے روزبھی پانچ کیسزکی سماعت ہوئی کیسزکی سماعت چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی،ای کورٹ نے ایک فوجداری اپیل اور چار فوجداری پٹیشن کو نمٹا دیا جبکہ پریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں تمام کریمنل کیسز کو نمٹا دیا گیاواضح رہے کہ ای کورٹ مزید دو روزمختلف نوعیت کے کیسزکی سماعت کریگی ۔