نواز شریف کی سفارش پر ارشد ملک کو احتساب عدالت نمبر 2 میں جج تعینات کیا گیا

ناصر جنجوعہ نے نجی ملاقات میں ارشد ملک کو نواز شریف کا احسان یاد کرواتے ہوئے دونوں ریفرنسز میں کلین چٹ مانگی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جولائی 2019 13:03

نواز شریف کی سفارش پر ارشد ملک کو احتساب عدالت نمبر 2 میں جج تعینات کیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2019ء) :ایک میڈیا رپورٹ میں جج ارشد ملک کے بیان حلفی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ناصر جنجوعہ اور جج ارشد ملک کی ایک ملاقات ہو گئی تھی جس میں ناصر جنجوعہ نے ارشد ملک کو یہ باور کروایا کہ آپ کو جج لگوانے الے ہم ہی ہیں۔جج ارشد ملک کے بیانِ حلفی کے مطابق جج ارشد ملک کی ناصر جنجوعہ سے دوسری اہم ملاقات اس وقت ہوئی جب ہل میٹل اور فلیگ شپ ریفرنس ان کی عدالت کو دیاجاچکاتھا۔

جج ارشد ملک کے مطابق اگست 2019 میں ان کی دوبارہ ملاقات انہی دو کرداروں یعنی کہ مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ سے ہوئی،اس ملاقات میں احسان کا بدلہ مانگا گیا یعنی کے 'کلین چٹ'۔اس محفل میں ناصر جنجوعہ ارشد ملک کو ایک طرف لے گیا اور اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستان کی وہ بااثر شخصیت جس کی وجہ سے آپ کی کی تعیناتی احستاب عدالت میں کی گئی وہ نواز شریف ہیں جس کے دو ریفرنسز آپ سن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس احسان کے بعد اہم کردار نے اپنے احسان کی پے منٹ بتائی یعنی کے دونوں ریفرنسز میں کلین چٹ اور یہ بھی کہا گیا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں آپکو اس کا ذاتی طور پر بہت نقصان ہو گا۔
خیال رہے : معروف صحافی و کالم نگار جاوید چودھری نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے حوالے سے اپنے حالیہ کالم میں بھی کہا ہے کہ جج محمد بشیر نے 16 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ کردونوں ریفرنسز کی سماعت سے معذرت کر لی اور یوں8 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر یہ کیس احتساب عدالت نمبردو کے جج ارشد ملک کے حوالے کر دیا گیا۔

ارشد ملک کے بقول نواز شریف کے مقدمات کی منتقلی کے بعد مہر جیلانی اور ناصر جنجوعہ نے ان سے رابطہ کیا۔ ناصر جنجوعہ نے دعویٰ کیا اس نے مسلم لیگ ن کی حکومت کی ایک با اثر شخصیت کے ذریعے انھیں احتساب عدالت کا جج لگوایا۔