عبد الرزاق دائود سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال

موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے،یورپین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں، عبد الرزاق دائود

بدھ 17 جولائی 2019 15:00

عبد الرزاق دائود سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئیس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں مشیر تجارت نے یورپی یونین کے سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ مشیر تجارت نے کہاکہ موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ یورپین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں ۔ یورپی یونین سفیر نے کہاکہ پاکستان اپنی برآمدی مصنوعات کے حوالے سے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے جس سے یورپ کو پاکستان کی برآمدات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ جیئن فرینکوئیس نے کہاکہ مشیر تجارت یورپی یونین کے پارلیمنٹ کا دورہ کر کے مزید مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں ۔ سفیر نے کہاکہ پاکستان اپنے برآمدی مصنوعات میں نئی چیزیں متعارف کروا کے برآمدات کو مزید بڑھا سکتا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا پاکستان یورپی یونین معاشی تعاون پر اظہار اطمینان اور اس کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا