گلوکارہ نور جی کا نیو سونگ ”وے میں تیرے نال منگی آں “جلد ریلیز ہوگا

سونگ پر بہت محنت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ میرا یہ سونگ بے حد عوامی مقبولیت حاصل کرے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 جولائی 2019 21:27

گلوکارہ نور جی کا نیو سونگ ”وے میں تیرے نال منگی آں “جلد ریلیز ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) گلوکارہ نور جی کا نیو سونگ ”وے میں تیرے نال منگی آں “جلد ریلیز ہوگا،تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ نور جی نے اپنے نیو سونگ ”وے میں تیرے نال منگی آں “کی آیڈیو اینڈ ویڈیو مکمل کرلی ہے اس سونگ کو جلد سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا جائے گا ،اس گیت کی آڈیو ریکارڈنگ طاہر چوہدری نے کی ہے جبکہ ویڈیو کاشف احسان نے منائی ہے ،اس حوالے سے گلوکارہ نور جی نے ہمارے نمائندے کو ایک ملاقات میں بتایا کہ میں نے اس سونگ پر بہت محنت کی ہے اور مجھے امید ہے کہ میرا یہ سونگ بے حد عوامی مقبولیت حاصل کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :