محکمہ خزانہ نے پنجاب پولیس کو رواں مالی سال کے بجٹ کا پہلا کوارٹر جاری کردیا

مجموعی 115ارب کے بجٹ میں سے 30 فیصد کے تناسب سے 35ارب روپے جاری کئے گئے

بدھ 17 جولائی 2019 23:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) محکمہ خزانہ نے پنجاب پولیس کو رواں مالی سال کے بجٹ کا پہلا کوارٹر جاری کردیا، تنخواہوں ، خریداری اور تیل سمیت دیگر امور کیلئے ٹوٹل بجٹ کا 30فیصد جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کا رواں مالی سال کے پہلے کوارٹر کا بجٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت پولیس کے مجموعی 115 ارب کے بجٹ میں سے 30 فیصد کے تناسب سے 35 ارب روپے جاری کئے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری شدہ رقم پنجاب پولیس کی تنخواہوں ، خریداری و دیگر امور کیلئے استعمال ہوگی۔جاری ہونیوالے 35 ارب روپے 13 مختلف ہیڈز میں آئی جی پنجاب کی منظوری سے منتقل کردئیے جائیں گے۔ بجٹ کا 85 فیصد حصہ تنخواہوں کی مد میں استعمال کیا جائے گا، ساڑھے 4 فیصد تیل اور باقی رقم ذیلی یونٹس اور خریداری سمیت دیگر امور کیلئے تقسیم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :