حافظ سعید کی تلاش کیلئے دو برسوں سے دباؤ ڈالا جارہا تھا ، گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل

بدھ 17 جولائی 2019 22:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ حافظ سعید کی تلاش کیلئے دو برسوں سے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوںنے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 10 سال کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری 10 سال کی تلاش کے بعدعمل میں آئی، ان کی تلاش کیلئے دو برسوں سے دباؤ ڈالا جارہا تھا۔