میرے نام سے مفاہمت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتا ہوں، رحمن ملک

جمعرات 18 جولائی 2019 14:51

میرے نام سے مفاہمت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتا ہوں، رحمن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ میرے نام سے مفاہمت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ میری لیڈر شپ جو بھی فیصلہ کریگی میں اس کا پابند ہو، خبر راجہ ظفرالحق کی تھی میرا نام لگاکر چھاپی گئی۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ شاید خبر میرے نام سے اس لیے لگائی کہ میرے نام کی خبر زیادہ بکتی ہے۔