وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان سے یونیڈو کے پاکستان میں نمائندوںکی ملاقات

جمعرات 18 جولائی 2019 16:23

وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان سے یونیڈو کے پاکستان میں نمائندوںکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان سے یونیڈو کے پاکستان میں نمائندوں نے ملاقات کی۔ یونیڈو اقوام متحدہ کا ادارہ ہے جو ممبر ممالک میں صنعتی اور اس سے منسلک شعبہ ہائے جات کی ترقی کیلئے تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ کے اشتراک سے یونیڈو نے ’’ایگرو فوڈ اینڈ ایگرو انڈسٹری ڈویلپمنٹ ‘‘ کے منصوبہ پر کام شروع کیا۔

اس منصوبہ کا مقصد کے پی کے اور بلوچستان میں لائیو سٹاک اور سیبوں کی افزائش اور متعلقہ افراد کو اس سلسلہ میں تربیت دینا ہے۔ حکومت جاپان نے اس منصوبہ کے آغاز اور تکمیل کیلئے 50 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی ہے۔ اس منصوبہ کا باقاعدہ آغاز اگست کے پہلے ہفتہ میں وفاقی وزیر محبوب سلطان کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل بھی اس منصوبہ کے شراکت دار ہیں، جو متحلقہ تربیتی کرس کرانے میں معاونت فراہم کرے گا۔

وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت اور گوشت کی پیداوار و برآمد میں اضافہ کیلئے ہم کے پی کے میں منہ کھر سے پاک ممکنہ علاقی/زونز کا انتخاب کر رہے ہیں، یونیڈو اس سلسلہ میں بھی ہمارے لئے مددگار ثابت ہو گا۔ یہ منصوبہ 2023ء میں مکمل ہو گا جو بلوچستان اور کے پی کے میں خشک اور تازہ پھلوں، آئل سیڈز، لائیو سٹاک اور ڈیری، ٹرائوٹ کی ویلیو چین سے متعلق مسائل کے حل، تربیتی کورسز کے اہتمام سے لے کر سٹیک ہولڈرز کی فعال شمولیت پر کام کرے گا، اس منصوبہ کا بنیادی مقصد ملک میں گوشت، پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔