مچھروں کسے کاٹتے ہیں؟ چند دلچسپ حقائق

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 جولائی 2019 16:43

مچھروں کسے کاٹتے ہیں؟   چند دلچسپ حقائق

بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ  کسی جگہ  آپ کو تو مچھر کاٹ کھاتے ہیں لیکن آپ کے ساتھ موجود شخص قدرتی طورپر مچھروں کے کاٹنے سے محفوظ رہتاہے۔کچھ ایسی وجوہات ہیں، جن کی بنا پر مچھر بعض لوگوں کو زیادہ اور بعض کو کم کاٹتے ہیں۔ یہ وجوہات درج ذیل ہیں۔
•    مچھروں کو کچھ  لوگوں کا خون زیادہ فرحت بخش لگتا ہے۔ٹائپ او  خون رکھنے والے افراد کو مچھر ٹائپ اے رکھنے والوں  کے مقابلے میں دوگنا کاٹے ہیں۔


•    بچوں کی نسبت مچھر بالغوں کو زیادہ کاٹتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مچھر کاربن ڈائی آکسائیڈکو سونگھ کر اپنے شکار کو تلاش کرتے ہیں۔بالغ افراد بچوں کے مقابلے میں زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں۔
•    کاربن ڈائی آکسائیڈ کے علاوہ  مچھر پسینے کی بو سے بھی اپنے شکار کو تلاش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


•    ایک شخص جو زیادہ متحرک رہتا ہے، اسے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں۔


•    شکار ڈھونڈنے کے لیے مچھر اپنی سونگھنے کی صلاحیت استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ نظر بھی استعمال کرتے  ہیں۔گہرے رنگوں کے  کپڑے پہن کر کھڑے ہونے والے افراد مچھروں کا آسان شکار ہوتے ہیں۔
•    مچھروں کے کاٹنے یا نہ کاٹنے کا تعلق انسانی جنیات پر بھی ہوتا ہے۔یہ انسان کا میٹا بولزم ہوتا ہے یا ایسے قدرتی مادے کا اخراج، جس سے مچھر اس شخص میں دلچسپی نہیں لیتے۔