چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس (کل) طلب کر لیا

جمعرات 18 جولائی 2019 18:25

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس (کل) طلب کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس (کل) جمعہ کوکراچی رجسٹری میں طلب کر لیاہے ،چیف جسٹس کی سربراہی میںہونے والے ریفارمز کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں، وفاق ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئی جیز شرکت کریں گے، اجلاس میںگذشتہ 6 ماہ کے دوران پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ پولیس ریفارمز کے بارے اب تک ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا جائے گا جس دوران تمام آئی جی صاحبان اپنی اپنی کارکردگی کی رپورٹ بھی کمیٹی کو پیش کرینگے، اجلاس میں اس امر کابھی جائزہ لیا جائے گا کہ ریفارمز کمیٹی کی ہدایت کی روشنی میں اب تک کتنی شکایات کا اندراج اورکتنی شکایات زیر التوا ہیں، اس کے ساتھ پولیس ریفارمز کے سلسلے میں تحقیقی نظام کو بہتر بنانے کے ضمن میںکئے جانے والے اقدمات کاجائزہ بھی لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :