گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے حافظ سعید کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

سی ٹی ڈی نے ریمانڈ کی استدعا کی تھی ، عدالت کا تحقیقات مکمل کر کے چارج شیٹ جمع کروانے کی ہدایت

جمعرات 18 جولائی 2019 20:26

گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے حافظ سعید کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ..
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) گوجرانوالہ کی خصوصی عدالت نے کالعدم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے حافظ سعید کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حافظ سعید کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا پر عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور انہیں تحقیقات مکمل کر کے چارج شیٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق کالعدم جماعت الدعو، لشکرِ طیبہ اور فلاحِ انسانیت فانڈیشن کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حافظ سعید نے منڈی بہاالدین کے علاقہ ملکوال میں کالعدم تنظیم کو دینے کے لیے جگہ بھی حاصل کی۔

ملکوال کے رہائشی محمد علی نے کالعدم تنظیم کو 18 مرلے اراضی عطیہ کی تھی جس پر زمین عطیہ کرنے والے محمد علی کے علاوہ کالعدم جماعت الدعو کے ٹرسٹیز حافظ سعید، امیرحمزہ، عبدالغفار، ملک ظفراقبال اور حافظ مسعود کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق کالعدم تنظیم کیلئے جائیداد لینا اور دینا دونوں جرم ہیں جس پر قانونی کارروائی کی گئی۔