ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مانسہرہ میں جبوڑی کے مقام پر تین سو میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے پرکام ستمبر میں شروع ہوگا

جمعرات 18 جولائی 2019 20:45

ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مانسہرہ میں جبوڑی کے مقام پر تین سو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) ایشیائی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے مانسہرہ میں جبوڑی کے مقام پر پن بجلی کے منصوبے کا تعمیراتی کام رواں سال ستمبر میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

خیبر پختون خوا حکومت کے ذرائع کے مطابق صوبہ میں ماحول دوست توانائی تک رسائی کے منصوبے کے تحت600 سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے بجلی گھر تعمیر کئیے جائیں گے۔ مانسہرہ میں جبوڑی کے مقام پر پن بجلی کے منصوبے کا تعمیراتی کام رواں سال ستمبر میں شروع ہوگا۔یہ منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے مالی تعاون سے مکمل کیا جائے گا جس سے تین سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ صوبہ میں آٹھ ہزار سکولوں اور 187 بنیادی مراکز صحت کو شمسی توانائی پر بھی منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :