سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید شاہد خاقان عباسی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، اہم ثبوت نیب کے حوالے کردیے دئیے ہیں،نیب

جمعرات 18 جولائی 2019 23:16

سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید  شاہد خاقان عباسی کیخلاف وعدہ معاف گواہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید مسلم لیگ ن کے سینئیر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہناہے کہ عابد سعید نے اہم ثبوت نیب کے حوالے کردیے دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے گرفتار کر لیا ہے۔نیب نے رہنما مسلم لیگ ن کو ایل این جی کیس میں عدم تعاون پر گرفتار کیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کیس میں پیش ہونے سے انکار کیا تھا۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو آخری موقع دیا گیا تھا اور وہ 11 بجے تک اسلام آباد میں ہی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ان کو نیب نے 10 بجے طلب کر رکھا تھا تاہم وہ جان بوجھ کر پیش نہ ہوئے۔نیب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پیش نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 25 اپریل کو قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا تھا۔شاہد خاقان عباسی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے نیب کے سوالات کے جوابات تیار کر لیے تھے جنہیں نیب افسران کو جمع کرادیا گیاہے۔

ذرائع کے مطابق سوالنامہ میں شامل 22 سوالات کے جوابات پہلے ہی جمع کروا چکے ہیں تاہم جن سوالات کے جوابات کے لیے سرکاری ریکارڈ درکار تھا ان کا ریکارڈ ملنے کے بعد جواب تیار کیے گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نہ نیب کو مکمل جواب جمع کراسکے اور نہ ہی مکمل ریکارڈ دے سکے۔یاد رہے شاہد خاقان نے 26مارچ کو بھی اسی کیس میں اپنا بیان نیب راولپنڈی میں جمع کرادیا تھا۔