یہ لوگ اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے امریکا بھیک مانگنے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمن کی حکومت پر تنقید

قوم ہوشیار رہے ہم کسی قیمت پر بین الاقوامی ایجنڈا ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا باین

جمعرات 18 جولائی 2019 23:30

یہ لوگ اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے امریکا بھیک مانگنے جارہے ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ لوگ اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے امریکا بھیک مانگنے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قادیانی لابی متحرک ہوچکی ہے ،امریکاختم نبوت قانون کے حوالے سے پاکستان پر دبائو ڈالنا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی گفتگو بھی سامنے آچکی۔ انہوںنے کہاکہ قوم ہوشیار رہے ہم کسی قیمت پر بین الاقوامی ایجنڈا ملک پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :