اسلام آباد کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں موسم برسات کی شجرکاری مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
جمعرات 18 جولائی 2019 23:36
(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی حکام نے سی ڈی اے کے اشتراک سے کی جانے والی موسم برسات کی شجرکاری مہم میں مختلف نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کے طلباء، تاجر اور مزدور تنظیموں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا اور پودوں کی دیکھ بھال کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔
مختلف این جی اوز، چیمبر آف کامرس، سکولوں کے بچوں اور دیگر سرکاری دفاتر کے ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ اسلام آباد کی تمام بڑی شاہرائوں اور رہائشی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے تاکہ اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنایا جا سکے۔آمدہ موسم برسات کی شجرکاری مہم کے دوران اسلام آبادمیں پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں بشمول اسلام آباد ایکسپریس وے، 10th اور 11th ایونیو، آئی9-، آئی10- اور آئی11- کی گرین بیلٹس، تمام مراکز اور سائیٹس سمیت تمام پارکوں میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا اور سملی ڈیم کے گردونوح میں پودے لگانے کے لئے انوائرمنٹ شعبہ کو پہلے ہی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ شجر کاری مہم کے دوران اسلام آباد کے ہر سیکٹر میںسایہ دار اور پھلدار پودے لگائے جائیں گے جبکہ پری مون سون کے دوران سول سوسائٹی کے اشتراک سے آئی بارہ میں ڈمپنگ سائٹ پر شجرکاری پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے۔ چیڑ، پائن، کچنار، املتاس، دہریک ، جیکرانڈہ، زیتون اور جامن وغیرہ کے پودے سی ڈی اے اور دیگر اداروں کی نرسریوں سے تیار کرائے گئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مہم کے دوران لگائے جانے والے پودے پوری طرح پرورش پا کر اسلا م آباد کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.