اس سال فروری سے فضائی حدود پر لگائی گئی بندش کی وجہ سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ساڑھے آٹھ ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے ،غلام سرور خان
جمعرات 18 جولائی 2019 22:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی ڈاء ون سائزنگ یا رائٹ سائزنگ نہیں ہوگی بلکہ نمو زور پکڑے گی اور دو ر رس فوائد حاصل ہونگے۔
وزیر اعظم کے وڑن کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری ترجیح پی آئی اے کی بحالی کے ساتھ ساتھ اس کے کل طیاروں میں چودہ طیاروں کا اضافہ کرکے دو ہزا ر پچیس تک مجموعی تعداد پنتالیس تک لے جانا ہے۔غلام سرور خان نے مزید کہا کہ اس سے قبل اوپن اسکائی پالیسی کی وجہ سے ملکی ائیرلائنز کو نمو کے مواقع نہیں مل رہے تھے تاہم اب نئی فیئر اسکائی پالیسی مقامی ائیرآپریٹرز کو نمو کے یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے وسیع تر مفاد میں مختلف ممالک کے ساتھ کئے گئے فضائی خدمات کے معاہدوں کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ نئی ایوی ایشن پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے وفاقی وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ سیکورٹی کے عالمی معیارات کی پاسداری کے لیے ائیرپورٹ پر تعینات سیکورٹی ایجنسیوں کو جدید سازو سامان سے لیس کیا جائے گا اور اسکینرز بھی نصب کئے جائیں گے۔ وزیر ہوا بازی نے برٹش ائیرویز کے پاکستان میں آپریشنز دوبارہ شروع ہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی دوسری غیرملکی ائیرلائنز بھی اپنے آپریشن یہاں شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں اور اس ضمن میں ابتدائی سروے اور جائزہ بھی لے رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں غلام سرور خان نے کہا کہ سی اے اے ، پی آئی اے یا اے ایس ایف کے دفاتر اسلام ا?باد منتقل نہیں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوابازی کی ساٹھ فیصد سرگرمیاں ملک کے شمالی حصوں میں منتقل ہوگئی ہیں اس لیے ان اداروں کی مزید افرادی قوت کو بھی دارلخلافے منتقل کیا جاسکتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا کوئی بھی ائیرپورٹ قطر کے حوالے نہیں کیا جارہا ہے اس حوالے سے میڈیا کی خبریں اندازوں پر مبنی ہیں۔ طیاروں پر ہاؤسنگ اور لینڈنگ چارجز ختم کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ائیرلائنز کی لاگتوں کو کم کرنا اور مسابقت کو فروغ دینا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.