اقوام متحدہ نے روس اور اس کے اتحادیوں کو مصر کے ہسپتالوں اور شہری آبادیوں پر حملوں سے روک دیا

جمعہ 19 جولائی 2019 13:19

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2019ء) اقوام متحدہ نے روس اور اس کے اتحادیوں کو مصر کے ہسپتالوں پر حملوں سے روک دیا ہے۔اقوام متحدہ نے سیکورٹی کونسل کی قرارداد کا حوالہ دیتے ہوئے روس اور اس کے اتحادیوں کو مصرکے علاقے ادلیب میں ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والی ڈسپنسریوں پر حملوں سے روک دیاہے۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چیف مارک لوکاک نے کہا ہے کے مصر میں قتل عام بند کیا جائے اُن کا یہ بیان حالیہ اقوام متحدہ کی ہوئی میٹنگ کے دوران سامنے آیا۔

روس اوراتحادیوں کے جنگی طیاروں نے رواں برس اپریل میں 30 لاکھ آبادی پر مشتمل علاقے ادلیب پر جان لیوا ہیھیاروں سے حملے کئے جس میں نے بے شمار جانیںضائع ہوئیں اور متعدد حکومتی املاک کو نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

شمالی مشرقی مصر میں مئی کے ماہ میں بدترین لڑائی دیکھنے میں آئی ، جس کے بعد کویت میں بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں جرمنی اور بلجیم نے بھی فوری جنگ بندی کی حمایت کی۔

اقوام متحدہ کی طرف سے میڈیا کو پیش کئے جانے والے تحریری رپورٹ میں بھی ہسپتالوں اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ڈسپنسریوں پر حملوں کو افسوس ناک قرار دیا گیا ہے جس میں10جولائی کو علاقے کے سب سے بڑے ہسپتال مارت نیشنل ہسپتال پر حملہ بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں اقوام متحدہ کے پاس ڈی کونفیکیشن میکانزم کا بھی ذکر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران کسی بھی صورت میں شہری آبادیوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔