خام تیل کی قیمت میں بے پناہ اضافے کا امکان نہیں، انرجی ایجنسی

بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ بظاہر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا باعث نہیں بن سکتا،بیان

جمعہ 19 جولائی 2019 16:45

خام تیل کی قیمت میں بے پناہ اضافے کا امکان نہیں، انرجی ایجنسی
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) انٹرنیشنل انرجی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ عالمی سطح پر آئندہ مہینوں میں خام تیل کی قیمت میں بے پناہ اضافے کا خدشہ موجود نہیں۔

(جاری ہے)

بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ بظاہر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا باعث نہیں بن سکتا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ اس وقت خام تیل کی کھپت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اور یہی پہلو خام تیل کی فی بیرل قیمت میں اضافے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ بظاہر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا باعث نہیں بن سکتا۔ ایجنسی نے سن 2019 میں عالمی معاشی صورت حال میں سست روی پیدا ہونے کے تناظر میں خام تیل کی طلب میں کمی کا اندازہ لگایا ہے۔

متعلقہ عنوان :