کراچی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی لاعلمی،اگلے گریڈ کیلئے کورس،

مرحوم پولیس افسر طلب ایس ایس پی حسیب افضل بیگ گزشتہ برس 3 دسمبر کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے

جمعہ 19 جولائی 2019 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی لاعلمی دیکھئے کہ کراچی میں ساڑھے 7 ماہ قبل انتقال کر جانے والے پولیس افسر کو ایم سی ایم سی کورس میں طلب کرلیا۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ضلعی پولیس افسر کے عہدے پر تعینات رہنے والے ایس ایس پی حسیب افضل بیگ گزشتہ برس 3 دسمبر کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

ان کی نماز جنازہ گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی تھی جس میں آئی جی سندھ کلیم امام سمیت اعلی پولیس افسران نے شرکت کی تھی لیکن سندھ پولیس کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی سستی بھی دیکھئے کہ ایس ایس پی حسیب افضل کے انتقال کی دستاویزات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نہیں بھیجیں، جس کی وجہ سے ریکارڈ مرتب نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسی لاعلمی کی بنا پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 17 جولائی کو گریڈ 18 کے 212 پولیس افسران کی فہرست جاری کی ہے جس میں ان افسران کو 19 جولائی سے شروع ہوکر 22 نومبر تک جاری رہنے والے 28 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس میں شامل ہونے کے لیے لاہور پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مرحوم ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کا نام جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں 30ویں نمبر پر ہے۔ذرائع کے مطابق مرحوم ایس پی حسیب افضل بیگ کے اہلخانہ پریشان ہیں کہ وہ کورس پر بھیجنے کے لیے مرحوم کو کہاں سے لائیں