نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اختتام ہوگیا

جمعہ 19 جولائی 2019 18:49

نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر کے کھلاڑیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل فٹ بال چیلنج کپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی جونیئر ٹیم (پی ایف ایف ٹائیگرز) کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جناح سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہو گیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر کے پرنسپل سٹاف آفیسر سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں نصیرخان، توثیق احمد، واجد علی، شفقت بشیر، رمیز انائب، دانش ممتاز، نیک عالم، عمر سعید، عبدالوحید، مبین خان، محمد یاسین، رضوان اللہ، اسد زمان، اصغرعلی، عباس خان، دنیال حسین، انور شاہ ، یاسر خان، اسد اللہ اور مراد خان شامل ہیں۔

ان کھلاڑیوں کو ہیڈ کوچ گوہر زمان کی زیرنگرانی کوچز فضل غفار اور برہان بوبی نے جدید اور اعلی تربیت دی جبکہ ٹیم کوآرڈینیٹر کے فرائض رانا تنویر احمد نے انجام دے رہے ہیں نیشنل فٹ بال چیلنج کپ جولائی سے پشاور میں کھیلا جارہاہے چیلنج کپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں دفاعی چمپئن پاکستان ایئر فورس، نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان پولیس، ایشیا گھی ملز، گروپ بی میں سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان نیوی، پاکستان ٹیلی وڑن، گروپ سی میں پاکستان آرمی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ریلویز، پی ایف ایف ٹائیگرز جبکہ گروپ ڈی میں خان ریسرچ لیبارٹری (کے آرایل)، پاکستان واپڈا، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) اور کراچی یونائیٹڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اور پی ایف ایف ٹائیگرز ٹیم اپنے لیگ کے تین میچز کھیلے گی۔ پہلا میچ 22 جولائی کو پاکستان آرمی کے خلاف۔ دوسرا 26 جولائی کو پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف اور تیسرا میچ 30 جولائی کو پاکستان ریلوے کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ چار اگست تک جاری رہے گا۔