آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سیلاب آنے کا الرٹ جاری

خیبرپختوںخواہ کے علاقوں چترال، دیر بالا، سوات اور کوہستان میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران مسلسل اور طوفانی بارش ہوگی، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جولائی 2019 19:31

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سیلاب آنے کا الرٹ جاری
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جولائی2019ء)   آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید سیلاب آنے کا الرٹ جاری، خیبرپختوںخواہ کے علاقوں چترال، دیر بالا، سوات اور کوہستان میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران مسلسل اور طوفانی بارش ہوگی، لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطاب خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے خبردار کیا ہے۔

ان علاقوں میں چترال، دیر بالا، سوات اور کوہستان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کسی جانی اور مالی نقصان سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات کرنے کیلئے مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔ سیاحوں کو پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ ان علاقوں میں آباد لوگوں کو خطرناک قرار دی گئی جگہوں سے فوری کسی اور جگہ منتقل ہو جانے، اور اپنی نقل و حرکت کو محدود کر دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ان دنوں پاکستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں اس سلسلے میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ جبکہ رواں برس پاکستان میں رواں مون سون سیزن کے دوران سپر فلڈ آنے کا بھی خدشہ ہے۔