تربت، مریضوں کے علاج کیلئے سول اسپتال میں آفس قائم کیا گیا ہے ،ڈاکٹر فاروق رند

،تاکہ آنے والے مریضوں کی رہنمائی کرکے انکے ساتھ تعاون اور ادویات کی فراہمی میں مددکرسکیں، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال تربت

جمعہ 19 جولائی 2019 23:12

تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2019ء) ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق رند کی سربراہی میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور بیت االمال کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس کے دوران کہا گیا ہے کہ مریضوں کے علاج کیلئے سول اسپتال میں آفس قائم کیا گیا ہے تاکہ آنے والے مریضوں کی رہنمائی کرکے انکے ساتھ تعاون اور ادویات کی فراہمی میں مددکرسکیں۔

(جاری ہے)

جن میں گردوں کے ڈائیلاسز کے مریض اور وہ مریض جو ڈی ایچ کیو میں داخل ہیں ان کی مدد اور جن کا علاج تربت میں ممکن نہ ہو ان مریضوں کی کراچی کے ہسپتالوں میں علاج کرایاجائے گا ایم ایس ڈاکٹر فاروق کا کہا کہ اس کام کا سہرا وفاقی وزیر دفاعی پیداواربی بی زبیدہ جلال کو جاتا ہے کہ ان کی کوششوں سے یہ عمل شروع کیا جاسکاہے۔ اور یہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال شدید مالی خسارے کا شکار ہے اور ادویات نہ پید ہیں۔ اس کے علاوہ محترمہ زبیدہ جلال نے مختلف اداروں سے بات کی ہے جن میں قابل ذکر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسیف قابل ذکر ہیں۔

متعلقہ عنوان :