رائٹر و ڈائریکٹر افتخار افی اگلے ماہ لندن ، آسٹریلیا اور قطر کے دورے پر روانہ ہونگے

ہفتہ 20 جولائی 2019 13:03

رائٹر و ڈائریکٹر افتخار افی اگلے ماہ لندن ، آسٹریلیا اور قطر کے دورے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) رائٹر و ڈائریکٹر افتخار افی اگلے ماہ لندن ، آسٹریلیا اور قطر کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ افتخار افی 11اگست کو مانچسٹر جائیں گے ،14اگست کو گلاسگو میں پاکستان سکاٹش پریس کلب کے زیر اہتمام تقریب میں شریک ہوں گے ،16اگست کوکاروان ادب کے زیر اہتمام ’’ استحکام پاکستان کانفرنس ‘‘میں شرکت شیڈول ہے ۔

(جاری ہے)

افتخار افی 21اگست کو آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوں جہاں وہ آسٹریلیا کے شہروں سڈنی، برزبن اور میلبرن میں اپنی کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘کی آڈیو بک لانچنگ کی تقریبات میں شریک ہوں گے ۔2ستمبر کو افتخار افی آسٹریلیا سے قطر پہنچیں گے جہاں 4ستمبر کو انکی کتاب کی رونمائی ہو گی ۔افتخار افی کی کتاب ’’چکڑ چھولے ‘‘بابا اشفاق احمد کے افکار کا تسلسل ہے ۔اس کتاب کو صوفی ازم سے تعلق رکھنے والے حلقوں میں بہت پذیرائی ملی ہے ۔ چکڑ چھولے اردواور انگریزی زبان میں تحریر کی گئی ہے اور امسال کے آخر تک پنجابی ، سندھی ، بلوچی ، پشتو اور ہند کو زبان میں دستیاب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :