امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:34

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں مجموعی طور پر کمی ہوئی جس کی اہم وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.5 فیصد کم ہوکر 1424.13 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1426.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کی وقفے سے قبل نرخ 1.5 فیصد کم ہوکر 1424.66 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1425.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.4 فیصد گر کر 1439.61 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1 فیصد بڑھ کر 1441.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :