آئین میں چیئرمین یا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے تحریک کا کوئی تصور نہیں‘صادق سنجرانی
پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی بالادستی کو تباہ نہ کیا جائی: چیئرمین سینیٹ
ہفتہ 20 جولائی 2019 20:51
(جاری ہے)
سینیٹ کے کسٹوڈین نے اپوزیشن رہنماؤں کو لکھا کہ ہم یقینی بنائیں اس سارے عمل کے دوران ہمارا رویہ چیئر کی رولنگ کی حرمت کو کمزور نہ کرے، اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ سینیٹ کی، ملک اور بیرون ملک حرمت کے لیے کھڑا ہوں۔
صادق سنجرانی نے اپوزیشن رہنماؤں کو خط میں یہ بھی لکھا کہ افراد آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ادارے، روایات اور پارلیمانی طریقہ کار باقی رہتا ہے۔انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی بالادستی کو تباہ نہ کیا جائے۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی جسے اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا تھا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو انہیں ہٹانے کے لیے جمع کرائی گئی قرارداد واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد متفقہ امیدوار سینیٹر حاصل بزنجو نے ریکوزیشن پر اعتراض لگائے جانے کے عمل کو حکومت کا تاخیری حربہ اور آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لیے نمبر پورے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.