فیصل آباد، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران32مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے‘ ترجمان پولیس

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران32مجرم و اشتہاری گرفتارکرلئے ۔ترجمان فیصل آباد پولیس انسپکٹر عامر وحید کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں32مجرم و اشتہاری گرفتار کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں05عدد پسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں5.010کلوگرام چرس اور89لیٹر شراب برآمدکرتے ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نمایاں کارروائیوں میںتھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروش ملزم عظیم مسیح کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.420کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر632/19بجرم9C/CNSA ،ملزم شیر علی کو گرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.160کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر633/19بجرم9C/CNSAتھانہ سٹی جڑانوالہ ،تھانہ ستیانہ پولیس نے منشیات فروش ملزم محمدسلیم کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.350کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 306/19 بجرم 9C/CNSAتھانہ ستانہ ،تھانہ صدر پولیس نے چھاپہ مار کر شراب ملزم عابد حسین کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی30لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر919/19بجرم3/4PHOتھانہ صدر،تھانہ گلبرگ پولیس نے چھاپہ مار کر شراب فروش ملزم فنعیل کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی24لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر609/19بجرم3/4PHOتھانہ گلبرگ اور تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم عمر دراذکوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر351/19بجرم3/4PHOتھانہ روڈالہ روڈ میں درج کرلئے۔