سکھر،کوئنس روڈ پر واقع الحمد پلازہ کے رہائشی چھ بچے پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئے

ہفتہ 20 جولائی 2019 21:26

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) تھانہ سی سیکشن کی حد کوئنس روڈ پر واقع الحمد پلازہ کے رہائشی چھ بچے پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئے بچوں کے ورثاء کی جانب سے تھانے پر گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی گئی پولیس نے بچوں کی تلاش کی کوشش شروع کر دی ہے دوسری جانب بچوں کی گمشدگی کے کے باعث گھروں میں صف ماتم بیچھی پڑی ہے۔ واضع رہے پرسرار طور پر لاپتہ ہونے والے بچوں میں سیدقمبر ولد سیدبھرام شاہ کیدو بیٹے بنام سید قاسم علی عمر 16 سال اور سیدعاصم علی عمر 11 سال اور انیس الرحمان ولد عتیق الرحمان انصاری کے تین بیٹے بنام حماد الرحمان انصاری عمر 16 سال اور افتام الرحمن انصاری عمر 12 سال اور تاج الرحمن انصاری عمر 11 سال اور محمد ریاض ولد الیاس ملک کا ایک بیٹا محمد انیس عمر 13 سال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بچوں کی گمشدگی کی اطلاع پر شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور والدین نے اپنے بچوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔دوسری جانب سکھر میں بچوں کی پراسرار گمشدگی کی اطلاع ملنے پر میئر سکھر ارسلان شیخ ورثاء کے پاس پہنچے اور ورثاء سے ملاقات کے دوران انہوں نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کے بچوں کی تلاش کے لیے کوششیں کی جارہی ہے پولیس اپنے طور پر کام کررہی ہے بچے جلد والدین کے پاس ہونگے۔#

متعلقہ عنوان :