حکومت اور نوازشریف میں ڈیل نہیں ہوسکتی، سہیل وڑائچ
اگر ڈیل ہوئی توعمران خان اور نوازشریف دونوں میں ایک کی عزت اور سیاست خراب ہوگی، لیکن دونوں چاہتے کہ عزت بھی برقرار رہے اورسیاسی نقصان بھی نہ اٹھانا پڑے۔ سینئر تجزیہ کارسہیل وڑائچ کا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 جولائی 2019 21:29
(جاری ہے)
کیونکہ سیاسی جماعتوں کے ورکرز توچند ہزارہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کی تحریک ستمبر تک چلے گی تو پھر عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھ چکا ہوگا جس کا حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔
سہیل وڑائچ نے کہا کہ حکومت سے عوام ڈلیور کرنے کی توقع کرتے ہیں، حکومت نے احتساب کی پٹاری توبھر دی ہے ۔ لیکن ابھی تک ڈلیور کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔یہ سوال ضرور پیدا ہوں گے۔ رواں سال کے آخر میں سوال ہوں گے اگلے سال بڑھ جائیں گے۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ دونوں اطراف کی توقعات غلط ہیں۔ میاں صاحب یا ن لیگ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت ان کو کسی نرم شرط پر رہا کردے گی، تو یہ توقع غلط ہے۔ اسی طر ح اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ یہ پیسے دے دیں گے،اور پیسوں کے ذریعے ڈیل ہوجائے گی، یہ خیال بھی غلط یہ اس طرح یہ دونوں ڈیل نہیں ہوسکتیں۔ڈیل اس صورت میں قابل قبول ہوسکتی ہے کہ نوازشریف پر پیسوں کا الزام بھی نہ آئے اور سیاست میں ان رہیں، جبکہ عمران خان کو بھی سیاسی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔فی الحال تو مجھے دونوں میں ایسی صورت نظر نہیں آتی کہ عزت برقرار رہے، اگر ڈیل ہوگی تودونوں میں ایک کی عزت اور سیاست خراب ہوگی،اس لیے یہ ڈیل نہیں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.